9 مئی توڑ پھوڑ کیس، 26 ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت میں توسیع

لاہور(صباح نیوز) نومئی کو قصور میں توڑ پھوڑ کرنے اور سڑک بلاک کرنے کے کیس میں 26 ملزمان کی ضمانت میں 10 روز کی توسیع کردی گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے 9 مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ اور سڑک بلاک کرنے کے کیس میں نامزد ملزمان کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے 26 ملزمان کی ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں