پنجگور چتکان بازار میں تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، دکانداروں کو 2 روز کا نوٹس

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، بسم اللہ ہوٹل اور حبیب بینک کے نواح میں اراضی پر قابض دکاندار، تحصیل دار پنجگور کی کارروائی میں مداخلت کررہے ہیں جو کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور کے نوٹیفکیشن کے بعد عمل میں لائی جارہی ہے، جس میں ان تجاوزات کو گرانے کا حکم ہے۔ پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں بسم اللہ ہوٹل اور اس سے ملحق چار دکانیں سرکاری حدود میں آرہی ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر پنجگور کے حکم پر انتظامیہ پنجگور نے دکانداروں کو دکانیں خالی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں 2 یوم کا وقت دیا گیا ہے کہ سامان نکال کر دکانیں خالی کرلیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں پنجگور انتظامیہ کی جانب سے ان تجاوزات کو گرانے کا بھی حکم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں