ژوب، شیرانی میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی لاشوں کیساتھ آل پارٹیز کا دھرنا

ژوب (آن لائن) دہانہ سر میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی اموات کیخلاف آل پارٹیز ایکشن کمیٹی و دیگر کا کمشنر ژوب ڈویژن کے آفس کے سامنے تین پولیس اہلکاروں کی لاشیں رکھ کر گزشتہ شب سے دھرنا۔ دھرنے میں پی ٹی ایم کے عبدالحمید شیرانی، پشتونخوا میپ کے جمال مندوخیل، عبدالقیوم ایڈووکیٹ، پشتونخوا میپ کے ڈاکٹر بایزید روشان، مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اجمل اعوان، اے این پی ضلع شیرانی کے امان اللہ حریفال، علی شیرانی، جمعیت علمائے اسلام کے حافظ حضرت گل، عوامی نیشنل پارٹی کے ملک زمرک خان مندوخیل، انجمن تاجران صدر باران کلیوال، انجمن تاجران کے بھٹو شیرانی، عبدالقدوس مندوخیل، ایڈووکیٹ ایمل خان مندوخیل، ایڈووکیٹ داد شیرانی سمیت سیکڑوں لوگ شریک ہوئے۔ مظاہرین کا کمشنر آفس کے سامنے ٹینٹ لگا کر دھرنا جاری رہا۔ مظاہرین نے کہا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تب تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا، جبکہ دوسری جانب آج پورے شہر میں مکمل شٹرڈاﺅن ہڑتال کا بھی اعلان کیا گیا، تمام شہری اس دھرنے میں ضرور شریک ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں