وڈھ میں فریقین کی باہمی رضا مندی سے مسلح چیک پوسٹیں ختم، ایف سی تعینات کردی گئی
کوئٹہ (یو این اے) وڈھ میں سردار اخترمینگل اور میر شفیق مینگل کی جانب سے مسلح چیک پوسٹیں ختم کرکے ایف سی تعینات کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل اور جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق مینگل کے درمیان تنازعہ پر دونوں جانب سے مسلح چیک پوسٹیں قائم کی گئی تھیں، تاہم ذرائع کے مطابق دونوں رہنماﺅں کی باہمی رضامندی کے بعد وہاں سے مسلح چیک پوسٹیں ختم کرکے ایف سی تعینات کردی گئی ہے ۔
Load/Hide Comments


