ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان سپر پاور ملک ہوتا،شرجیل میمن

کراچی(صباح نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان سپر پاور ملک ہوتا۔شرجیل میمن نے جاری کردہ پیغام میں5جولائی کو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا اور کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کو ختم کر کے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر شب خون مارا گیا۔ اگر ذوالفقار علی بھٹوکے خلاف سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان ایک سپر پاور ملک ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک متحد ہوتے اور پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں