پنجگور میں نشانہ بازی کے مقابلے کے دوران بم دھماکہ، ایک شخص زخمی

پنجگور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجگور کے علاقے خدابادان میں نشانہ بازی کے مقابلے کے دوران دھماکہ، ایک شخص زخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے خداباداں میں نشانہ بازی کا مقابلہ ختم ہونے کے بعد ایک گاڑی کے قریب دھماکے سے علی ولد حفیظ نامی شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق گاڑی سعود احمد ساسولی کی تھی، تاہم سعود احمد ساسولی محفوظ رہے۔ اس سلسلے میں پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں