جعلی ڈومیسائلز پر بلوچستان کے کوٹے پر بھرتیاں، معاملہ سینٹ کمیٹی برائے کابینہ منتقل

کوئٹہ/اسلام آبادؔچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے جعلی ڈومسائلز پر بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی محکموں میں بھرتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کو بھجوا دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہاسنگ اینڈ ورکس کے چیئرمن سینیٹر میر کبیر محمد شہی نے ایوان بالا میں وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر بڑے پیمانے پر جعلی ڈومسائلز کے ذریعے پنجاب، سندھ اور ہزارہ ڈویژن کے لوگوں کی بھرتیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ نے 2017میں متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی ہیں کہ وفاقی محکموں میں بلوچستان کے کوٹے پر تعینات تمام افراد کے ڈومیسائلز سرٹیفکیٹس کی تصدیق کی جائے مگر تاحال بلوچستان کے کوٹے پر بھرتی ہونے والے افراد کے ڈومیسائلز سرٹیفکیٹس کی تصدیق کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے اور بیوروکریسی تعاون نہیں کر رہی ہے پتہ نہیں کہ یہ معاملہ کب تک چلتا رہے گا جس پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے معاملہ فوری طور پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن کو بھجواتے ھوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں