تھانہ ترنول مقدمہ، شاہ محمود قریشی، اسد عمر کی ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع
اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی عبوری ضمانت میں13جولائی تک توسیع کردی۔ جمعرات کو تھانہ ترنول مقدمے میں شاہ محمود قریشی کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی جبکہ اسد عمر کی عبوری ضمانت پر سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ دونوں کیس ایک ہی بینچ کو بھیجے جائیں، جس کے بعد عدالت نے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو واپس بھیج دی۔عدالت عالیہ نے تھانہ ترنول مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 13 جولائی تک توسیع کردی۔
Load/Hide Comments


