ایس ایچ او امیردشتی تھانہ کی امن امان کیلئے کی جانے والی کوششیں قابل تعریف ہیں، کوئٹہ امن کمیٹی

کوئٹہ (صباح نیوز) کوئٹہ امن کمیٹی جوائنٹ روڈ کوئٹہ کے چئیرمین اسماعیل بنگلزی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایس ایچ او شہید امیر دشتی تھانہ کے ایس ایچ او ایک فرض شناس اور ایمادار شخص ہے ان کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں گزشتہ 8 مہینوں سے وہ علاقے میں مسلسل کارروائی کرتے ہوئےچوروں ودیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گیرا تنگ کیا ہوا ہے۔ خصوصا وحدت کالونی ریلوے کالونی ودیگر علاقوں امن وامان کو برقرار رکھا ہوا ہے اس کی مثال نہیں ملتی،ان کی کارروائیوں سے علاقے میں منشیات اور جسم فروشی کے اڈوں پر چھاپہ مار کر ان کو مکمل طور پر بند کر دیا اس کے علاوہ چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم میں کافی کمی ہوئی ایس ایچ او کی کارکردگی سے علاقے کی عوام متعین ہے اور امید ہے وہ آگے بھی علاقے کی امن وامان کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں