مانجھی پور میں موسلا دھار بارش، کینالوں میں پانی کی سطح بلند، پشتوں میں شگاف پڑنے کا خدشہ

مانجھی پور (آن لائن) مانجھی پور اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ، بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ کاشتکاروں کے مطابق اگر مزید بارش ہوئی تو چاول کی کاشت کے لئے بوئے گئے بیج کو خطرہ ہو سکتا ہے اس کے علاوہ 3 گھنٹوں سے جاری مسلسل بارش سے کچے مکانات کو نقصان کا اندیشہ ہو گا جبکہ پٹ فیڈر کینال میں ڈیرہ بگٹی اور کچھی کینال کا پانی آنے سے پٹ فیڈر کینال میں پانی کی سطح انتہائی بلند ہونے لگی خدانخواستہ اگر مزید بارش ہوئی تو آر ڈی 298 کے کمزور پشتوں اور پانی کی بلند سطح سے شگاف پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور ایری گیشن حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ جگہ 298 پر پہلے سے مشینری کے ذریعے کمزور پشتوں کو مضبوط کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں