تحریک جہاد پاکستان کا ژوب چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ
ژوب(مانیٹرنگ ڈیسک) ژوب چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری تحریک جہاد پاکستان نامی تنظیم نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔تحریک جہاد پاکستان کا نام اس وقت سامنے آیا جب اس تنظیم نے رواں سال مارچ میں سبی کے قریب پولیس کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ بعد میں قلعہ سیف اللہ چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری بھی اسی تنظیم نے قبول کی تھی۔یاد رہے کہ ژوب میں ایک چھاؤنی پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب مسلح افراد کے حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ حملہ آور بھی مارے گئے، جس کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
Load/Hide Comments


