ژوب اور سوئی حملوں میں جاں بحق اہلکاروں کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے ژوب گریژن اور سوئی کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق نماز جنازہ کے بعد جاں بحق اہلکاروں کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی نماز جنازہ میں حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ژوب گریژن میں حملوں کے نتیجے میں 9 اہلکار جاں بحقہوئے تھے۔اس کے علاوہ گزشتہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں