بلوچ طلباء الائنس کی جانب سے آن لائن کلاسز کے اجرا کیخلاف خضدار میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان

خضدار :بلوچ طلباء الائنس کی جانب سے آن لائن کلاسز کے اجرا کے خلاف خضدار میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق بلوچ طلباء الائنس کی جانب سے 15جون سے علامتی بھوک ہڑتال شروع کیا جائے گا، بلوچ طلباء الائنس بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور دیگر بلوچ کونسلز کا مشترکہ الائنس ہے جو آن لائن کلاسز کے خلاف مشترکہ جدوجہد کر رہے ہیں۔ طلباء الائنس کی جانب سے کراچی میں بھی تین روزہ علامتی بھوک ہڑتال کا انعقاد کیا گیا تھا۔ طلباء کا موقف ہے کہ بلو چستان اور فاٹا سمیت پاکستان کے دیگر کئی علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں جس کی وجہ سے ہزاروں طالب علم آن لائن کلاسز لینے سے محروم ہیں۔ کراچی کے بعد طلباء الائنس نے خضدار میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں