نوشکی، ٹرالر الٹنے کے باعث بلاک آر سی ڈی شاہراہ بحال نہ ہو سکی، مسافروں کو مشکلات کا سامنا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نوشکی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر ٹرالر الٹنے سے گزشتہ رات سے تاحال روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ نوشکی انتظامیہ اور این ایچ اے حکام راستہ بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دس بجے نوشکی کے قریب سلطان پاس ایریا میں تفتان سے کوئٹہ جانے والی ٹرالر بریک فیل ہونے کی وجہ سےالٹ گئی جس سے گزشتہ پندرہ گھنٹوں سے کوئٹہ تفتان شاہراہ این چالیس پر نوشکی کے قریب ٹریفک معطل ہیں دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں شدید گرمی میں مسافروں ٹرانسپورٹ عملہ کو شدید دشواریوں کا سامنا ہیں عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے جلد از جلد روڈ بحالی کی اپیل کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں