بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان
اسلام آباد (صباح نیوز)بجلی کے بعد گیس کی قیمتوں میںاضافے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت میں 415 روپے فی ایم بی بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 417روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوگا۔ رٹیلائزر کیپٹو پاور کے نرخ میں زیادہ اضافہ ہوگا جبکہ درآمدی ایل این جی پر سبسڈی ختم کی جائے گی۔ گھریلو صارفین کو قدرتی گیس دی جائے گی۔حکام نے کہا کہ ایل این جی سبسڈائزڈ ریٹ کے بجائے مارکیٹ نرخ پر ملے گی، کوشش ہے 400 کیوبک میٹر تک کے گھریلو صارفین پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔
Load/Hide Comments


