قومی اسمبلی مدت پوری یا قبل از وقت تحلیل ،حکمران اتحاد کا اہم اجلاس 20 جولائی کو طلب
اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی وقت سے پہلے تحلیل کریں یا مدت پوری ہونے دی جائے حکمران اتحاد کا اہم اجلاس 20 جولائی کو طلب کرلیا گیا، سپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت آئینی کمیٹی اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماو¿ں کو شرکت کیلئے دعوت نامے بھجوا دیئے گئے ،اجلاس زیر التواءقانون سازی نمٹانے اور انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات پر بھی غور ہوگا،سپیکر آفس ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے 20 جولائی کو آئینی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے،اجلاس میں حکمران اتحاد کے پارلیمانی رہنماو¿ں اور قانونی ماہرین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،وفاقی وزراءاعظم نذیر تارڑ،ایاز صادق ،نوید قمر ،اٹارنی جنرل ،اسلم بھوتانی ،قادر مندوخیل بھی اجلاس میں شرکت کرینگے ،اجلاس میں اہم آئینی و قانونی امور کا جائزہ لیا جائے گا ،اجلاس میں انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے تیار کردہ مجوزہ مسودے پر بھی غور ہوگا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے یا مدت پوری کرکے از خود تحلیل ہوجانے کے سیاسی فوائد و نقصانات پر بھی غوروغوض ہوگا،اجلاس میںقومی اسمبلی میں زیر التوا اہم قوانین کو اس کی مدت سے قبل پاس کروانے کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔


