ملتان ، سیلفی بناتے ہوئے لڑکی دریا میں گر گئی

ملتان(صباح نیوز)ملتان کے علاقے جلال پور پیر والا میں سیلفی بناتے ہوئے لڑکی دریا میں گر گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق 12 سال کی لڑکی اپنی سیلفی بنانے کے دوران پائوں پھسلنے کے باعث دریا میں گر گئی۔لڑکی کو تلاش کرنے کے لئے ریسکیو ادارے کی جانب سے تیراک طلب کئے گئے ۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ مذکورہ لڑکی کی دریا میں تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں