بی این پی ڈیتھ اسکواڈ کے میڈیا ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہے، جھالاوان عوامی پینل

کوئٹہ ( پ ر ) جھالاوان عوامی پینل کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے وڈھ و گردونواح میں ڈیتھ اسکواڈکے کارروائیوں پر ایف سی کی چشم پوشی قابل افسوس ہے ،وڈھ کے علاقے زرچین میں آئ ای ڈی بم دھماکوں کی پریکٹس کے دوران کاروائی پر بی این پی کا سیخ پا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ بی این پی ڈیتھ سکوڈکے میڈیا ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہےیہ نہ صرف پاکستانیوں کے خلاف تھی بلکہ ایف سی ، پولیس ، لیویز و دیگر فورسسز کیلئے سراسر خطرے سے خالی نہیں تھے۔ سیکورٹی فورسز کا عوام اور ڈیتھ اسکواڈ کے مابین معاملات کو بیلنس رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے اگر قاتل کو اس بناء پر پھانسی سے چھوٹ دی جائے کہ وہ مطالبہ کر رہا ہو کہ مقتول کو بھی قبر سے نکال کر میرے ساتھ پھانسی دی جائےاور انصاف کرنے والے اس مطالبے کو بیلنس کا نام دے تو جنگل کا قانون رائج ہوگا انسانی معاشرہ ایسے قوانین کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ وڈھ اقوام پر لشکر کشی کیلئےبھاری بھر کم ہتھیاروں سے لیس ڈیتھ اسکوڈ تمام سرکاری عمارتوں پر مورچہ زن ہے فورسز کی موجودگی میں ایسی صورتحال قابل تشویش ہے۔بیان میں واضح طور پر کہا گیا کہ شہباز حکومت بلیک میل ہوچکا ہے جس کی ایماء پر ان کیلئےراہ ہموار کی جارہی ہے سیکورٹی فورسز و قانون نافظ کرنے والے ادارے شہباز شریف کی بیساکھیوں پر قائم حکومت کو بچانے کی خاطر کیسے ڈیتھ اسکو ڈکیلئے نرم گوشہ رکھ سکتے ہیں؟جو خود سیکورٹی فورسز اور عوام الناس کیلئے خطرہ ہیں۔ڈیتھ سکواڈ کے سربراہ اختر مینگل کا اپنے اہم 08 افراد کو تھائی لینڈ کا خصوصی دورہ کروانا وہاں انڈین ایجنسی راہ کے اہم ترین افراد سے ملاقاتوں کے زریعے ٹاسک لینا جس کی رپورٹس انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ موجود ہے ملک کو دو لخت کرنے کی سازشوں میں پیش پیش اختر مینگل جس نے پنجابیوں اور محب وطن پاکستانیوں کے قتل کے فتوے جاری کیے آج بھی سرکاری پروٹوکول میں دھندناتا پھرتا ہے۔وڈھ کی کشیدگی و محب وطن قبائل پر لشکر کشی میں پہل کرتے ہوئے ہوٹل پوسٹ ایف سی چیک پوسٹ سمیت پولیس تھانے کو روندتے ہوئے تین کلومیٹر آگے کی جانب بڑھے تاکہ قتل عام کرسکے۔ تب بھی سیکورٹی فورسسز نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی تھی ، اختر مینگل کی لشکر کشی سے دو دن قبل ہی ہم نے سیکورٹی فورسز کو صورتحال سے باخبر کر دیا تھا تاہم قابل زکر کاروائی عمل میں نہ لائیگئ ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفوراختر مینگل کے خلاف رپورٹس و تمام تر ثبوتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے کارروائی کی جائے ، اختر مینگل کوکس حیثیت سے بلوچستان کے عوام پر مسلط کردیا گیا ہے جو مسلسل ملک دشمن پالیسیوں پر کاربند ہے مزکورہ شخص و انکےڈیتھ سکواڈنے گزشتہ کئی برسوں سے سینکڑوں پاکستانیوں سمیت سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو قتل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ان کو اب کسی صورت بلوچستان کے غیرت مند قبائل برداشت نہیں کرینگے ۔وڈھ شہر سمیت بلوچستان بھر سے تمام منفی عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے اور بغیر کسی بلیک میلنگ کے ملکی سالمیت اور بقاء کو داو پر نہ لگایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں