برطانوی وزیر دفاع کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیر دفاع بین ویلس نے کہا ہے کہ کابینہ میں اگلی ردوبدل پر وہ وزیر دفاع کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بین ویلس آئندہ انتخابات میں حصہ بھی نہیں لیں گے۔ بین ویلس تین وزرائے اعظم کے ساتھ بطور وزیر دفاع کام کر چکے ہیں، وہ 4 برس سے وزیر دفاع کے عہدے پر فائز ہیں۔ وزیر دفاع بین ویلس نے کہا کہ وہ اپنی فیملی پر گزرنے والے واقعات کی وجہ سے سیاست کی فرنٹ لائن سے ہٹ رہے ہیں۔ بین ویلس ٹوری پارٹی کے ارکان میں بہت مقبول تصور کئے جاتے ہیں اور سیاست سے کنارہ کشی کے بارے میں ان کے فیصلے سے پارٹی کو بڑا دھچکا لگے گا اور اس سے کنزرویٹو پارٹی کی سیاسی صفوں میں بڑا خلا پیدا ہوجائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں