18 سے 20 جولائی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی، کیسکو اعلامیہ

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 18جولائی سے 20جولائی تک (روزانہ)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے پی ٹی وی، جناح روڈ، اولڈسمنگلی،انٹرکنیکٹر، عالم خان، مالک، مارک فیکٹری، ملک پلانٹ ، نواںکلی اور بروری فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی نیز انڈسٹریل گرڈکے انڈسٹریل ، اولڈونیومیاں غنڈی، کمبیلا، ایف جی ایس، غازی اسٹیل، شاہین، سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، ایسٹرن بائی پاس، سریاب مل، شموزئی فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی، سریاب ون ،سریاب ٹو، واسا،ہزارہ ٹاون، جڑسا، غازی اور دلدارکاریز فیڈروں سے دن 12بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندہوگی اسی طرح18جولائی سے 20جولائی تک مری آبادگرڈکے مری آباد، سید آباد، کانسی ون، کانسی ٹو، گلستان، سٹی، سرینا، لیاقت بازار ، اسٹاف کالج ، نارکوٹیکس، سدرن کمانڈاور ایم ای ایس فیڈروں نیز شیخ ماندہ گرڈکے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، کڈنی، ادیان، خروٹ آباد ، داریم، چشمہ، دوستین، گارڈن، واسا، پی اے ایف شیخ ماندہ اور تکاتوفیڈروںسے دن ایک بجے سے شام پانچ بجے تک بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں 18جولائی کو (بروزمنگل) خضدارگرڈاسٹیشن میں ضروری مرمتی کام کے سلسلے میں خضدارگرڈکے انجےنئرنگ کالج،سٹی تھری، کوشک ،سٹی ٹو، ٹاون سٹی، ایم ای ایس،خیر آباد، جناح کیمپ، ڈاکٹرصالح ،پیر عمر فیڈروں سے صبح8بجے تا 12بجے دن جبکہ اسی روززیارت گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی۔دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی ) کی جانب سے 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر 18جولائی سے 20جولائی تک (روزانہ) صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک ضروری مینٹیننس کاکام کیاجائے گا جس کے باعث تقریباً40میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ اسی طرح 19جولائی کو (بروزبدھ) 132Kvٹرانسمیشن لائن پر ضروری کام کے سلسلے میں ژوب، گوال حیدرزئی اور مسافرپور گرڈاسٹیشنوںسے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اسی روز منجھوشوری گرڈسے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش پر زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں