پنجاب میں پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں پلاسٹک روڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پلاسٹک روڈ اس سے پہلے تیار کی جانیوالی تارکول سڑکوں سے زیادہ پائیدار ہوتی ہیں۔ بین الاضلاعی سڑکوں کی تعمیر کے 107 منصوبے 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پلاسٹک روڈز کی تعمیر کیلئے پلان بھی طلب کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ تارکول میں پلاسٹک مکس کر کے بنائی جانیوالی سڑکیں جلدی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتیں۔ نگران وزیراعلی محسن نقوی نے مذکورہ منصوبوں میں شفافیت اور تیزی سے تکمیل کے علاوہ اعلی معیار کا میٹیریل استعمال کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں