سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان کی وائرل لسٹ مکمل طور پر جعلی ہے،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنیز
نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرنیز کے سربراہ پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان کی وائرل لسٹ مکمل طور پر جعلی ہے۔یہ بات سربراہ پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرنیز پرویز خٹک کے صاحبزادے اسحاق خٹک نے جاری کئے گئے بیان میں کہی ہے۔ا نہوںنے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ میں صداقت نہیں۔ پرویز خٹک کے صاحبزادے نے کہا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا مشاورتی اجلاس تھا۔اسحاق خٹک نے کہا کہ پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی لسٹ جاری کریں گے۔
Load/Hide Comments


