شازیہ مری کی ورلڈ بینک ریجنل ہیڈ آف سوشل پروٹیکشن نکول کلنگن سے ملاقات
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے ورلڈ بینک ریجنل ہیڈ آف سوشل پروٹیکشن اور قائم مقام ڈائریکٹر برائے یورپ اور وسطی ایشیا نکول کلنگن سے ملاقات کی ۔ شازیہ مری کی یہ ملاقات ورلڈ بینک کے ہیڈ کوارٹر واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی۔شازیہ مری نے نکول کلنگن کو پاکستان میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سماجی تحفظ کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔اس ملاقات کے دوران نوجوانوں کی رہنمائی، تربیت اور مالی امداد فراہم کرکے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کی مالی مدد کے ذریعے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ نے معاشی و سماجی ترقی کے مواقع پیدا کئے۔
Load/Hide Comments


