وڈھ میں مورچہ بند فریقین کی بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ

خضدار (انتخاب نیوز) وڈھ میں فریقین کی جانب سے کئی گھنٹوں سے شدید فائرنگ، وڈھ میں فریقین کی جانب سے قائم مورچوں سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دونوں جانب سے جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ بازار مکمل بند اور شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ فریقین کی جانب سے گزشتہ رات سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں آج شام کے بعد مزید شدت آگئی۔ اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں