سرکاری افسران پاکستان میں گڈ گورننس کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، صدر عارف علوی
حب (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے کوئٹہ سے آئے ہوئے سرکاری افسران پر مشتمل مڈکیئر مینجمنٹ کورس کے شرکا نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سرکاری افسران ملک میں گڈ گورننس کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں، بیورو کریسی ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے محنت اور اخلاص کے ساتھ کام کیا کریں صدر مملکت کا بیوروکریسی کی جانب سے خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ملکی ترقی اور لوگوں کو اِنصاف کی فراہمی کیلئے سرکاری حکام کو بروقت فیصلے لینے کی ضرورت ہے فیصلہ سازی میں تاخیر خدمات کی فراہمی اور ملکی ترقی پر منفی اثر ڈالتی ہے ہمیں بہتر اخلاق اور انکساری کی اقدار کو اپنانے کی ضرورت ہے پاکستانی بیوروکریسی کو نظام بہتر بنانے اور فکری استعداد میں اضافہ کرنا ہوگا کارکردگی میں بہتری اور مثر فیصلہ سازی کیلئے افسران خود کو جدید مہارتوں سے لیس کریں بیوروکریسی عوام کی خدمات تک رسائی بہتر بنانے اور اداروں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرے سرکاری حکام خود کو اپنے شعبے کی جدید مہارتوں سے لیس کریں تیز رفتار ترقی کیلئے سرکاری افسران لوگوں کی توقعات کی مطابق خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔


