وزیرِ اعظم کی ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں دھماکے کی شدید مذمت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر کے باڑہ بازار میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے ۔وزیرِ اعظم نے واقعہ میں پولیس اہلکار کی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔وزیرِ اعظم نے جاں بحق اہلکاروںکے درجات کی بلندی کیلئے اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے مشتبہ افراد کو روک کر اور اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کی حفاظت یقینی بنائی،مجھ سمیت پوری پاکستان پولیس کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
Load/Hide Comments


