ایم کیو ایم لندن کے کارکنان کی فہرست پولیس کو مل گئی، چھاپوں میں 2 کارکنان گرفتار

کراچی (این این آئی) کراچی میں ایم کیو ایم لندن کی جانب سے ریلیاں نکالنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں، چھاپوں کے دوران 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کورنگی اور لانڈھی میں چھاپے مارے۔ چھاپے کورنگی لانڈھی کی نجی فیکٹریوں میں مارے گئے، فیکٹریوں سے 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کارروائی کورنگی میں ایم کیو ایم لندن کی ریلی نکالنے والوں کیخلاف کی گئی۔ چھاپوں کے دوران ایم کیو ایم لندن کے بینرز، جھنڈے اور تصاویر برآمد کرلی گئیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تلاشی کے دوران کارکنان کی فہرست اور فنڈنگ کرنے والوں کی تفصیلات بھی مل گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے ایم کیو ایم لندن کے مزید کارکنوں کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں