وڈھ تنازع ، امید ہےدونوں فریقین جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کریں گے، ضیا اللہ لانگو
کوئٹہ ( آئی این پی ) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے وڈھ قبائلی تنازع سے متعلق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وڈھ کے مسئلے پر تمام قبائلی عمائدین ، نواب اسلم رئیسانی ،نوابزادہ حاجی لشکری ریسانی، سردار اسلم بزنجو ،مولوی قمر الدین ، مولوی فیض صاحب،رکن صوبائی اسمبلی یونس زہری ،رکن صوبائی اسمبلی زابد ریکی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ تمام معززین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے قبائلی طور پر وڈھ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی ۔دونوں فریقین کا شکریہ جنہوں نے تعاون کیا ہے ، ہم امید رکھتے ہیں دونوں فریقین جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کریں گے ۔مسئلہ کے حل تک دونوں فریقین ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے بلوچ قوم کو نقصان پہنچے۔
Load/Hide Comments


