پاکستان سے معاشی بدحالی، غریبی اور مہنگائی کے اندھیرے مٹا کر رہیں گے، شہباز شریف
اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا شکریہ جنہوں نے میری درخواست پر پنجاب کے سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو وفاقی حکومت کے ملازمین اور پینشنرز کے برابر ریلیف دیا اور لاکھوں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی دعائیں اپنے نام کی ہیں۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے اتوار کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کو 35 فیصد اور پینشنرز کو ساڑھے 17 فیصد اضافہ مبارک ہو۔ اپنے بھائیوں بہنوں سے وعدہ ہے کہ معاشی بدحالی، غریبی اور مہنگائی کے اندھیرے مٹا کر رہیں گے، ان شااللہ۔
Load/Hide Comments


