مصالحتی جرگہ کی کاوشوں سے وڈھ تنازعہ کا مستقل بنیادوں پر حل نکلے گا، میر قدوس بزنجو

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وڈھ میں معمولات زندگی کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تنازع کے پر امن حل کیلئے چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نوابزادہ لشکری رئیسانی اور مصالحتی جرگہ کے دیگر اراکین سے اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ چیف آف ساروان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے تنازعہ کے حل میں قبائلی رہنما کی حیثیت سے قائدانہ کردار ادا کیا جبکہ فریقین نے قبائلی جرگہ پر اعتماد کر کے امن کی بحالی کا راستہ ہموار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ باہمی تنازعات کے پرامن حل کے لیئے بات چیت ہی بہترین راستہ اور قبائلی جرگوں کے ذریعہ تنازعات کا حل ہماری دیرینہ روایات کی خوبصورتی ہے وزیراعلیٰ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ کہ مصالحتی جر گہ کی کاوشوں سے وڈھ تنازع کا مستقل بنیادوں پر حل نکلے گا امید ہے کہ فریقین صبر و تحمل اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے وزیراعلی نے کہا ہے کہ وہ وڈھ سمیت صوبہ بھر میں دیرپا امن کے قیام کے لیئے دعا گو ہیں۔امن و امان کا قیام اور قبائلی تنازعات کا پر امن حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں