عدالت میں پیشی پر نامعلوم شخص نے عمران خان پر پانی کی بوتل پھینک دی
اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی کی اسلام آباد کچہری میں پیشی کے دوران نامعلوم شخص نے چیئرمین پی ٹی آئی پر پانی کی بوتل پھینک دی، پانی کی بوتل لگنے سے بچ گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں حاضری کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی نئی عمارت میں پیش ہوئے جو حال ہی میں ایف 8 سے یہاں منتقل کی گئی تھی۔ چیئرمین پی ٹی آئی سکیورٹی اہلکاروں کے حصار میں بلٹ پروف شیٹس سے گھرے کچہری میں داخل ہو رہے تھے کہ ایک پانی کی بوتل اوپر سے ان کے اوپر گری، تاہم وہ شیٹس کی وجہ سے محفوظ رہے۔
Load/Hide Comments


