خاران میں طوفانی بارشیں ،پانی گھروں میں داخل ، متعدد مکانوں کی چھتیں ، دیواریں گر گئیں
خاران(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ شام خاران میں طوفانی بارش نے شدید تباہی مچادی ندی نالوں کی پانی شہر میں داخل ہزاروں گھرسیلابی پانی کی ذد میں ،شہر کی مختلف اطراف میں سیلابی پانی جمع ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے شام خاران میں طوفانی بارش نے شہر اور دہاتوں میں تباہی مچادی ۔ایک جانب شہر کے نالوں اور دوسری طرف دہاتوں کے ندی نالوں کی سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا ۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچوں اور خواتین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا،جبکہ ہزاروں گھر سیلابی پانی کی زد میں آکر مہندم ہوگئے اس وقت خاران شہر کے شیلگ ایریا جوژان کُلان اور پُرانا گزی روڑ سمیت گڈمال ایریا پانی کی ذد میں ہے ۔سیلابی صورتحال کے بعد ضلعی انتظامیہ خاران کی طرف سے لوگوں کو محفوظ مقامات پرریسکیو کرنے اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Load/Hide Comments


