کراچی ،کورنگی کازوے کراس کرتے ہوئے 2 افراد ریلے میں بہہ گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں کورنگی کازوے کراس کرتے ہوئے 2افراد ریلے میں بہہ گئے۔تیز پانی کے ریلے میں بہنے والے دونوں افراد کچھ دیر بعد اپنی مدد آپ کے تحت نکل گئے۔ذرائع کے مطابق دونوں افراد محمود آباد سے کورنگی کی جانب جانے کی کوشش کر رہے تھے۔پانی کے بہائوسے بہہ جانے والے دونوں افراد جھاڑیوں کے درمیان پھنس گئے۔جھاڑیوں کے درمیان پھنسنے والے دونوں افراد کو نکالنے کے لیے کوئی نہیں پہنچا، تاہم دونوں افراد اپنی مدد آپ کے تحت نکل گئے۔ کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کورنگی کازوے پانی آنے کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند ہے۔کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کو گودام چورنگی سے جام صادق پل بھیجا جا رہا ۔کراچی ٹریفک پولیس نے کہا کہ ٹریفک کوبلوچ پل سے ایکسپریس وے قیوم آباد بھیجا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں