ڈنمارک،سڑک پر قران پاک کی بے حرمتی روکنے کیلئےقرآن پاک کو اٹھا کر سینے سے لگا نے والی خاتون پر پولیس کا تشدد
کوپن ہیگن (مانیٹرنگ ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر س وقت ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ہم یہ دیکھ سکتے ڈنمارک کے دار الحکومت کوپن ہیگن میں ایک عظیم خاتون نے سڑک پر قران پاک کی بے حرمتی ہوتی دیکھی تو فوراََ اسے روکنے کیلئے بھاگی۔لڑکوں کے ہجوم سے اس نے قرآن پاک کو اٹھا کر اپنے سینے سے لگا لیا ۔ ان حالات میں مذکورہ نوجوانوں نے خاتون پر حملہ کر دیا پر اس نے ہمت نہ ہاری اور مدد کیلئے پولیس پولیس پکارتی رہی مگر جیسے ہی پولیس آئی تو انہوں نے خاتون پر ہی تشدد کرنا شروع کرد یا اور دوبارہ سے قرآن مجید ا س سے لیکر ان اوباش لڑکوں کو تھما دیا۔واضح رہے کہ ا س واقعے سے قبل سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں عید قرباں کے دن مرکزی مسجد کے باہر ایک شخص نے قرآن کو نذرآتش کردیا۔پولیس نے بعد میں اس شخص پر کسی نسلی یا قومی گروہ کے خلاف اشتعال انگیزی کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والے شخص نے پولیس سے اجازت ملنے کے بعد یہ شرمناک حرکت کی۔ دو سو کے قریب نمازیوں نے دو اشخاص کو یہ فعل کرتے دیکھا اور وہاں پر موجود کچھ لوگوں نے ’اللہ اکبر‘ کے نعروں سے اس فعل کی مخالفت کی جبکہ پولیس نے ایک شخص کو پتھر مارنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا ۔


