گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث سول جج کی اہلیہ نے حفاظتی ضمانت لے لی

لاہور (انتخاب نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمہ پر تشدد میں ملوث سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی حفاظتی ضمانت یکم اگست تک منظورکرلی۔ لاہور ہائیکورٹ میں گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے یکم اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔ خیال رہے کہ سومیہ عاصم کیخلاف اسلام آباد کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔ اسلام آباد میں کم سن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کرنے والی سول جج کی اہلیہ اب تک پولیس کی گرفت میں نہیں آسکی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے جج کے آبائی گاو¿ں میں بھی گھر پر چھاپہ مارا، ملزمہ خود بھی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئی ہے۔ اسلام آباد پولیس ترجمان نے کہا ہےکہ ملزمہ کی گرفتاری کیلئے گوجرانوالہ ، لاہور اور راولپنڈی میں چھاپے مارے گئے ہیں، کسی شخص کو ملزمہ سے متعلق معلومات ہوں تو پولیس کو اطلاع کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں