بلوچستان میں بیواﺅں، فنکاروں اور ادب سے تعلق رکھنے والوں کی معاونت کریں گے،گرک ایسوسی ایشن

کوئٹہ : خدمت خلق فا?نڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین (تمغہ امتیاز) نعمت اللہ ظہیر اور چیئرمین گرک ایسو سی ایشن بلو چستان محمد ایوب کھوسو نے کہا ہے کہ خدمت خلق فا?نڈیشن انٹر نیشنل اورگرک ایسو سی ایشن بلو چستان کے درمیان ہو نے والے تین سالہ معاہد ے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی ثقافت ، تعلیم ،صحت ، ماحولیات، وایلڈ لائف اورسمندری معاملات کو فروغ دیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعرا ت کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ خدمات کے د واداروں کے درمیان مفاہمتی معاہدے کا بنیادی مقصد صلا حیتوں کا مشترکہ اظہار اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے نئے رحجانات کے ساتھ عوامی خدمت کے لئے آگے بڑ ھتے ہوئے صوبے اور ملک کے بہتر سماج کے خوابوں کو تعبیر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلق فا?نڈیشن انٹر نیشنل اورگرک ایسو سی ایشن بلو چستان اپنے منشور کے مطابق کام کریں گے اور فنڈز کے حصول کے لئے یکساں خدمات سرانجام دیں گے ،دونوں ادارے صوبائی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعے بیوا?ں ، فنکاروں اور ادب سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ تمام غریبوںکو سامنے رکھ کر معاونت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ٹی وی چینلز خصوصاً پی ٹی وی بولان کے ذریعے عوامی شراکت اور معلومات کی تشہیر کے لئے نئے آئیڈیاز پر کام اور تھیٹر، دستاویزی فلم، ڈراموں کے ذریعے اپنی زبانوں کی ترویج، تاریخ و تہذیب، رسومات کے ساتھ عوامی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوامی کی خدمت کر رہے ہیں اور کر تے رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلو چستان کی یہ حالت ہو گئی ہے کہ ایک پل ٹوٹنے سے بلوچستان کا دیگر صوبوں سے رابطہ منقطع ہوجاتا ہے، گزشتہ سال صحت پور سیلاب کے نتیجے میں 90 فیصد تباہ ہوگیا تھا بنا کسی ڈیٹا کے متاثرین کی بحالی کے لیے کام کرنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس کوئٹہ میں پانچ ارب روپے مالیت کا ایجوکیشن منصوبہ پڑا ہوا ہے اگر حکومت ہمیں زمین فراہم کردے تو ہم منصوبہ شروع کردیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی بولان کوئٹہ کی ایک اینٹ کو بھی کہیں نہیں جانے دیں گے، نیب اور احتساب عدالت کے سامنے فنڈنگ کے آڈٹ پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلو چستان بھر میں جہیز اور ولور کی وجہ سے نکلا ح مشکل ہو گیا خدمت خلق فا?نڈیشن انٹر نیشنل اورگرک ایسو سی ایشن بلوچستان ہر شادی والے گھر میں سامان پہنچا ئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں