چمن جیل سے فرار ہونیوالا قیدی لیاقت بازار کوئٹہ سے گرفتار

چمن (یو این اے) چمن جیل سے مفرور ملزمان میں سے شمس اللہ عرف خیرن کو کوئٹہ کے مین لیاقت بازار سے پولیس نے گرفتار کر لیا گرفتاری خصوصی طور پر سب انسپکٹر کوثر حیات ASiاخترمحمد کانسٹیبل عطاو اللہ خان کے خصوصی کوششوں سے عمل میں لائی گئی یاد رہےکہ چند روز قبل شمس اللہ عرف خیرن نے قلعہ عبداللہ ماچکہ ندی مقام پر ضیا الدین کاکوزئی اور اس کے کمسن بیٹے کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا شمس اللہ عرف خیرن ڈاکو چمن کے پولیس اور لیویز فورس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور خیرن عید کے روز چمن سب جیل توڑنے والے میں بھی شامل تھا جس کو کوئٹہ سے دوبارہ گرفتار کرلیا اور چمن جیل منتقل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں