پرویز الٰہی اور اہلخانہ کیخلاف گھیرا تنگ، نیب نے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

لاہور (صباح نیوز) قومی احتساب ادارے (نیب) نے صدر تحریک انصاف پرویز الٰہی اور اہلخانہ کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔جائیدادوں، گاڑیوں سمیت تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے پرویز الٰہی، ان کی اہلیہ، مونس اور راسخ الٰہی کی پراپرٹیز کا ریکارڈ بھی مانگ لیا، پرویز الٰہی کی بیٹی اور بہو?ں کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا۔قومی احتساب ادارہ مونس الٰہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری بھی شروع کرے گا۔نیب حکام نے اثاثوں کے ریکارڈ کیلئے ڈپٹی کمشنرز اور ایکسائز آفیسرز کو خط لکھ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں