اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کے واقعہ میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک سمیت2 افرادگرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کے واقعہ میں استعمال ہونے والی کی گاڑی کے مالک سمیت 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس حکام کے مطابق اس واقعہ میں استعمال کی جانے والی گاڑی قانونی ہے اور کئی مرتبہ فروخت کی جاچکی ہے۔پولیس حکام کے مطابق گاڑی کے مالک کوحراست میں لے لیا ہے،مجموعی طور پردو افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ابتدائی تفتیش میں واقعہ ذاتی دشمنی شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ڈبل کیبن گاڑی پرفائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا، پولیس مقتولین کے اہلخانہ کی جانب سے مقدمہ کا اندراج کرانے کا انتظار کررہی ہے۔اطلاعات ہیں کہ اکرم ابڑو اوران کے بیٹے کا قاتل بلوچستان فرارہوچکا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق زیرحراست 4 افراد میں ملزم کے دو قریبی رشتے دار بھی شامل ہیں جبکہ مرکزی ملزم کا موبائل فون گزشتہ روزبلوچستان میں بند کیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیفنس فیز سیون میں عائشہ مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق اوردو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔


