قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(آن لائن)نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف توہین عدالت کاروائی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست واپس لینے کے لیے ان چیمبر اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔چیف جسٹس عمر عطائ بندیال 31 جولائی کو دن ایک بجے اپیل پر ان چیمبر سماعت کریں گے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وکیل ریاض حنیف راہی نے انکوائری کمیشن کی کاروائی چلانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست پر اعتراضات عائد کیے تھے۔ریاض حنیف راہی نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف ان چیمبر اپیل دائر کی تھی۔
Load/Hide Comments


