اسلامیہ یونیورسٹی نازیبا وڈیو اسکینڈل، ایچ ای سی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد (آن لائن) اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو مبینہ ہراساں کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو مبینہ ہراساں کرنے کے معاملے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں پرو وائس چانسلرز بہاو¿الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اور ریکٹر نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ریکٹر امپیریل کالج آف بزنس اسٹڈیز کی پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ عزیز مغل،مشیر پی اینڈ ڈی اینڈ فنانس،ایچ ای سی رکن ڈاکٹر ایم مظہر سعید بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ کمیٹی میں شامل تمام افراد کے نوٹیفیکشن اور رکن کمیٹی کے ٹرمز کا ریفرنس بھی جاری کر دئیے گئے۔
Load/Hide Comments


