بابوسرٹاپ، گاڑی گہری کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان میں 8 افراد جاں بحق ،9زخمی
بابوسرٹاپ (مانیٹرنگ ڈیسک) بابوسر ٹاپ کے قریب مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔ناران سے بابو سر ٹاپ جانے والی ٹویٹا ہائی ایس گیٹی داس کے مقام پر چڑھائی پر ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے روک دی گئی، گاڑی کے پچھلے ٹائر کے ساتھ پتھر رکھ دیا گیا تاہم گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔حادثے کی اطلاع ملنے پرپولیس، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کرہسپتا ل منتقل کر دیا۔ جاں بحق افراد میں نادیہ ، طلحہ عرفان ، وقاص عرفان ، محمد عرفان ،محمد سرفراز ، سعید ظفر، ثاقب عرفان جبکہ زخمیوں میں زاہد ، ردا ،عروج فاطمہ ، آمنہ ، عطیہ ، عائشہ، عبدالمالک ، مریم اور زینت شامل ہیں۔پولیس کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، لاشیں بی ایچ یو ناران منتقل کردی گئیں ۔


