جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد سے زخمی ملازمہ بچی کی حالت تشویشناک، میڈیکل بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جج کی اہلیہ کے مبینہ تشدد سے زخمی ملازمہ بچی کی حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔جنرل اسپتال لاہور میں زیرعلاج رضوانہ کی طبعیت اتوار کی صبح خراب ہونا شروع ہوئی، میڈیکل بورڈ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔پرنسپل لاہورجنرل اسپتال کے مطابق لڑکی کے پھیپڑوں میں انفیکشن ہو گیا ہے جس سے اسے سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، لڑکی کی نبض غیرمعمولی چل رہی تھی، لڑکی کا بلڈپریشر بھی بہت زیادہ گرگیا۔ لڑکی کو آکسیجن پر آئی سی یومیں ہی رکھاجائے گا۔پروفیسرالفرید ظفر نے مزید کہا کہ لڑکی کو شدید تشدد کی وجہ سے سائیکلوجیکل مسائل درپیش ہیں، کبھی لڑکی کی حالت درست ہوجاتی ہے، کبھی بگڑجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں