میر پور خاص، ایک شخص نے غیرت کے نام پر بیوی اور بھائی کو قتل کر دیا

میرپورخاص(صباح نیوز)میر پور خاص میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بھائی کو قتل کر دیا۔پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق ملزم دِل مراد مری نے اپنی بیوی اور بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔ واقعہ میر پور خاس کی تحصیل سندھڑی کے گاؤں محراب مری میں پیش آیا ہے۔ملزم نے دہرے قتل کے بعد اسلحے سمیت تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی۔ملزم دِل مراد مری کا کہنا ہے کہ اس نے غیرت کے نام پر یہ قتل کئے ۔تعلقہ سندھڑی میں چند روز کے دوران غیرت کے نام پر قتل کا یہ تیسرا واقعہ سامنے آیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں