رمشا خان نے شوبز کو خیر باد کہنے کا عندیہ دے دیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو ،ہنس مُکھ اداکارہ رمشا خان نے شوبز کو خیر باد کہنے کا عندیہ دے دیا۔معتدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ رمشا خان نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں شوبز کے حوالے سے حیران کن انکشاف کردیا۔دورانِ گفتگو اداکارہ کا شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کسی بھی فیلڈ میں خود کو منوانے کے لیے مشکلات کا سامنا تو کرنا ہی پڑتا ہے۔ اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم انہیں مثبت انداز سے دیکھتے ہیں یا پھر منفی طور پر۔’ریڈیو اور پھر ٹی وی کمرشلز سے شوبز میں قدم رکھنے والی اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں خود کواس لحاظ سے خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے ابتدا ہی میں ٹی وی اسکرین کے سُپر اسٹارز کے ساتھ کام کا موقع مل گیا۔رمشا خان سے جب سوال کیا گیا کہ آپ خود کو آنے والے وقتوں میں کہاں دیکھتی ہیں؟ جواب میں رمشا خان کا کہنا تھا کہ ’میں خود کو صفِ اوّل کی اداکارہ کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہوں، اور اس مقام تک پہنچنے کے لیے جو کام مل رہا ہےکررہی ہوں۔ البتہ، اس دوران شادی ہوگئی، تو پھر یقیناً انڈسٹری سے کنارہ کش ہوجاؤں گی۔’یاد رہے کہ29 سالہ اداکارہ کئی ڈرامہ سیریل ’وہ اِک پل’، ’کتنی گرہیں باقی ہیں’، ’تمہاری مریم’، اور دیگر کے بعد حال ہی میں ریلیز ہونے والی پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ‘تیری میری کہانیاں‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔