باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکہ قابل مذمت ہے ، بی این پی عوامی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ مزمتی بیان میں کہا کہ باجوڑ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہیں جمعیت علماء اسلام کی لیڈرشپ و شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
بی این پی عوامی کے مرکزی جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا کہ بی این پی عوامی کے مرکزی صدر سابق سینیٹر و وفاقی وزیر نوابزادہ میر اسراراللہ زہری مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر سید اکبر شاہ ، مرکزی سینئیر نائب صدر ٹکری نظر محمد مینگل ، مرکزی نائب صدر ڈاکٹر محمد مراد مینگل، مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق نوابزادہ ضیاء اللہ زہری، مرکزی سیکرٹری فنانس میر عبدالرسول مینگل، مرکزی سیکرٹری اورسیز وڈیرہ اشرف مری، مرکزی سیکرٹری خواتین طاہرہ اخوند، مہر ادریس زہری حاجی عبدلواھاب موسیانی عبدالعزیز مغل عطاء اللہ موسیانی منیر احمد ساسولی و دیگر مرکزی قائدین نے باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام کے کنونشن میں دھماکے کا سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔
دہشت گردی کے ذریعے عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہے حکومتیں امن قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے باجوڑ واقعہ دہشت گردانہ تخریب کاری کی کڑی ہے سیاسی جماعتوں کے اکابرین کارکنان اور عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس طرح کے واقعات سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے وزیر اعظم، وفاقی وزیر داخلہ و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی فل فوری تحقیقات کیا جائے۔
بی این پی عوامی نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں دھماکے میں شہداء کے لواحقین و جمیعت لیڈرشپ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ غم کے اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں خیبر پختونخواہ میں بڑھتی ہوئی دھشتگردی قابل تشویش ہے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانے چاہیے اللہ تعالٰی شہداء کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو صحت کاملہ عطاء فرمائے۔


