ڈیرہ مراد جمالی، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، 2 ملزمان گرفتار

تمبو (آن لائن) ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہوٹل میں بیٹھے شخص کو قتل کردیا پولیس نے فوری کاروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلا ت کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پٹ فیڈر کینال کے قریب واقع ھوٹل پر موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کرکے لعل محمد کو قتل کردیا گیا اطلاع ملنے پر صدر پولیس تھانہ کے ایس ایچ او جاوید کھوسہ کی بروقت کاروائی کرکے قتل میں ملوث مبینہ دو ملزمان کوگرفتار کرکے موٹرسائیکل سمیت آلہ قتل برآمد کر کے مقتول کے لاش کو مقامی ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں