چین ، بارشوں سے تباہی ،11افراد ہلاک،27لاپتہ
بیجنگ(صباح نیوز)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری شد ید بارشوں اورسیلابی صورتحال کے باعث 11افراد ہلاک اور27لاپتہ ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 52ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا، چین کے صدر نے حکام کو صورتحال جلد از جلد معمول پر لانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ طاقتور سمندری طوفان ڈوکسری جمعہ کو چین سے ٹکرایا تھا۔
Load/Hide Comments


