رانا ثنا اللّٰہ 4 روزہ دورے پر عراق روانہ ہو گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ عراقی ہم منصب کی دعوت پر 4 روزہ دورے پر عراق روانہ ہو گئے۔رانا ثنا اللّٰہ کے ساتھ علماء کرام کا وفد بھی عراق روانہ ہوا ہے۔اس دورے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ عراقی صدر، وزیراعظم اور وزیرداخلہ سے ملاقات کریں گے۔دورۂ عراق میں زائرین کی سہولت اور ان مشکلات کے حل سے متعلق بات کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


