پٹرول بم سے پی ڈی ایم حکومت میں شامل جماعتوں کا عوام دشمن چہرہ بے نقاب ہو گیا، سینیٹرمشتاق احمد

اسلام آباد(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سینئر رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں ایک دفعہ پھر20 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔ اس پٹرول بم سے پی ڈی ایم حکومت میں شامل جماعتوں کا عوام دشمن چہرہ مزید بے نقاب ہو گیا۔ان خیالات کااظہار سینیٹر مشتاق احمد خان نے منگل کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ عوام کا معاشی قتل ہے،غریبوں کے جیب پر ڈاکہ ہے، یہ ناقابل برداشت بوجھ ہے، عوام کی کمر توڑ دی ہے، آئی ایم ایف کیلئے قانون سازی ،آئی ایم ایف کیلئے ٹیکسوں کا نظام، آئی ایم ایف کیلئے مہنگائی، ائیرپورٹس بندرگاہیں شاہراہیں اور قومی اثاثے بیچے جارہے ہیں۔ا نہوںنے کہا کہ حکومت مفت پٹرول، مفت بجلی ، مفت گیس اور ججز، جرنیلوں، سیاستدانوں، اشرافیہ اور افسر شاہی کی مراعات کم کیوں نہیں کرتی؟ کب تک عوام بو جھ برداشت کرتے رہیں گے، کب تک عوام پر یہ ظلم برداشت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں